میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتا ہو ں وہ یہ کہ حالیہ زلزلے کیوجہ سے پورے ملاکنڈ اور خصوصاً PK-93 میں قیامت صغریٰ گزری حکومتی اعلانات کے باوجود اس حلقے کو سیاسی اور انتظامیہ کے ذریعے نظر انداز کیا گیا۔ حالانکہ ہزاروں کی تعداد میں متاثرین نے اپنی درخواستیں اے سی واڑی کے دفترمیں جمع کروائی ہیں ۔ انتظامیہ کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود اب تک وہ درخواستیں اے سی واڑی کے دفتر میں پڑی ہیں جس پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کے کہنے کے مطابق ان کے ساتھ رقم نہیں جو کہ فنانس کی طرف سے ریلیز نہیں ہوئی ہے لہٰذا پی ڈی ایم اے کورقم ریلیز کی جائے کیونکہ اس وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے او راس بات کا قوی امکان ہے کہ عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگے۔