میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ہمارے صوبے میں لاکھوں ایکڑ زمین بنجر پڑٰی ہے کچھ علاقوں میں لوگ بارانی فصلیں کاشت کر لیتے ہیں اگر بارش ہوتو فصل ہوجاتی ہے اگر بارش نہ ہو تو غریب کسانو ں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور دوسری طرف بجلی کا بھی بحران ہے گھریلوں استعمال کے لئے بجلی میسر نہیں تو ٹیوب ویل چلانے کے لئے بجلی کہاں سے آئے گی۔ اگر حکومت بارانی علاقوں میں سولر فارمنگ کو متعارف کرائے تو اس سے بنجر زمین فصلیں کاشت کرنے کے قابل ہوجائےگی۔ جس سے زمینداروں کوبھی فائدہ ہوگا۔ اور صوبہ بھی زرعی ترقی سے مالامال ہوگا۔