میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہو وہ یہ کہ گزشتہ دنوں ضلع چترال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کلاس فور کی خالی آسامیوں پر تعنیاتی میرے مشورے کے بغیر کی ہے ۔ یہاں پر اسمبلی اجلاس کے دوران ایک کمیٹی بنائی گئی تھی کہ ہر ضلع میں حکومت کلاس فور کی تعیناتی منتخب ایم پی اے کے مشاورت سے ہوگی لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نےرشوت لیکر قانون کی خلاف ورزی کر کے محتلف سنٹرز میں 83 پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر اتور کی رات میں بھرتی کی ہیں۔لٰہذا حکومت مذکورہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا یا جائے۔ تاکہ مذکورہ آفیسر کو سخت سے سخت سزادی جائےاور آئندہ کے لئے اس طرح غیرقانونی قدم نہ اُٹھایا جائے۔