Meeting of the Hon’able Speaker with UNICEF Delegation headed by Mr. Abdullah Fadil, UNICEF Pakistan Country Representative held on 27 Aug 2024 at 1:00 P.M in the Speaker Chamber Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے یونیسیف پاکستان کے ملکی نمائندے عبدللہ فادل اور انکے ہمراہ آئے وفد جن میں چیف فیلڈ آفیسر پشاور، ایجوکیشن سپیشلسٹ، چیف پارٹنرشپ یونیسیف اور دیگر کی سپیکر چیمپبر پشاور میں ملاقات ہوئی۔ رکن صوبائی اسمبلی تاج ترند، سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی، سپیشل سیکرٹری وقار شاہ اور دیگر متعقلہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں یونیسیف کے نمائندہ وفد نے سپیکر اسمبلی کو یونیسیف کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی۔ اس ہونے والے اجلاس میں صوبے میں یونیسیف کے آپریشن کے حواے سے پیش کیے گئے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔یونیسیف نمائندہ وفد نے بچوں اور کم عمر نوجوانوں بلخصوص سپیشل خواتین و بچوں کے لیے خصوصی پالسیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی سپورٹ کی پیشکش،اراکینِ اسمبلی خصوصا یونیسیف کے بنیادی شعبوں سے تعلق رکھنے والی قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے موافقت جیسے شعبوں میں صوبے کے نوجوانوں کو زیادہ موثر طریقے سے شامل کرنے اور اسکے علاوہ 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منانے کے لیے صوبائی اسمبلی احاطے میں بچوں کی پہلی پارلیمنٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر اسمبلی نے یونیسیف کے وفد کو اسمبلی کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے یہاں کام کر رہے ہیں جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں اور ہمارے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔بعد از ملاقات یونیسیف وفد کوسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی ہال کا دورہ کروایا۔ آخر میں سپیکر اسمبلی اور یونیسیف وفد میں تعائف کا تبادلہ ہوا اور یادگاری گروپ تصویر لی گئی۔