Against Deputy Commissioner Mardan
کچھ روز قبل میرے حلقے کے چند غریب محنت کش لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی اور انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مردان بہزاد عادل کے حکم پر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے اور ہمارے منہ سے نوالہ چھین کے ہمیں ذاتی روزگار سے بے دخل کیا جارہاہے۔ اس بابت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب سے میں نے بنفس نفیس ملاقات کی اور غریب محنت کش مزدوروں کی مشکلات سے ڈپٹی کمشنر صاحب کواگاہ کیا اور ان کے جائز مطالبات کے حل کرنے کی استدعا کی اور اگر حکومت انہیں روزگار مہیا نہیں کر سکتی تو کم از کم ان غریب لوگوں سے اپنا ذاتی روزگار نہ چھینے۔ ان کے اس روزگار سے نہ حکومت کو کوئی تکلیف ہے نہ ہی عام عوام اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ تا حال ڈپٹی کمشنر صاحب نے ان غریب مظلوم محنت کش مزدوروں کی شکایت کا ازالہ نہیں کیا۔ بلکہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ضلع مردان میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کو شکایت کے ازالے کے لئے بار بار ٹیلی فون کرتا رہا مگر انہوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرا فون سننا مناسب نہیں سمجھا ڈپٹی کمشنر کے اس عمل سے نہ صرف میرا بلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے، لہذا میری تحریک استحقاق کو متعلقہ کمیٹی کے حوالہ کیا جائے۔