Against SDO PESCO Mardan
PM #
PM # 08
Motion Date
Movers
Related Department
PM Document
Privilege Motion Contents
میں نے پچھلےدن ایس ڈی او پیسکو مردان آفس کو فون کیا کہ میرے حلقہ نیابت کےیونین کونسل خزانہ ڈھیرئی میں بجلی کا ٹرانفسر خراب ہےاور وہاں کےلوگوں کو کافی تکلیف کا سامنا ہے جس کو ٹھیک کرنےکی اشد ضرورت ہے۔ ایس ڈی او آفس سے جواب ملا کہ آپ ایس ڈی اور صاحب سے اپنے مسئلےپربات کریں۔ میں نےایس ڈی او کےموبائل فون پر کئی بارفون کیا مگر نہ انہوں نےفون اٹھایا اور نہ واپسی کال کرنےکی زخمت گوارا کیا۔ پھر میں نے تحصیل کونسلرخزانہ ڈھرئی کےہمراہ اپنے پرسنل اسسٹنٹ کو ایس ڈی او صاحب سے ملنےکےلیےبھیج دیاتاکہ ان سے بات ہوسکے۔ وہاں سے میرے پرسنل اسسٹنٹ نےمجھے فون کیا لیکن ایس ڈی او نے مجھ سے بات کرنےسے صاف انکار کیااورکہاکہ میں کسی ایم پی اے سےبات کرنےکا پابند نہیں ہوں جس سے نہ صرف میرا بلکہ اس پورے معززایوان کا استحقاق مجروح ہواہے ۔