Against DEO Female Elementary and Secondary Education Peshawar
چنددن پہلے میرے حلقے سے تعلق رکھنی والی ٹیچر نےدرخواست برائے تبادلہ از جی ۔پی۔ایس ۔یوسف آباد ٹیلہ بند ٹو جی ۔جی۔پی۔ایس نمبر1سوڑیزئی دی تھی ۔ چونکہ استدعا حقیقت پرمبنی تھی لہذا اس پر مورخہ 2018-12-20کو متعلقہ منسٹر صاحب سے سفارش لکھ کردی گئی جس پر اس نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فيمیل (مسماة ثمینہ غنی ) کو سفارش لکھ دی۔ درخواست کنندہ نے مذکورہ درخواست ان کو پہنچا دی لیکن میں نے مورخہ 15جنوری 2019بوقت 10:35اس درخواست کےبارے میں اپوزیشن چمبر سے اس (ڈی او فی میل ) سے رابطہ کیااور یاداشت کےطور پر عرض کيا کہ بیجھی ہوئی درخواست پر اب تک کچھ عمل نہیں ہواہےجواب میں اسں نے کہا کہ وہ اس وقت تبادلے نہیں کرتی بعدمیں دیکھےگے اور فون بند کردیا۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ اس نے ضلع پشاورمیں سیاسی بنیادوں پر بحوالہ حکم مورخہ 2018-12-20کو کئی تبادلے کئےہے جس میں میرے حلقے سے سیریل نمبر43،29،19اور 44 کو ٹیچررز دوسرے سکولوں حلقوں کو ٹرانسفر کئےہیں ۔حکم(آفس آرڈرلف ہے)متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فی میل نے دروغ گوئی سےکام لیا۔جس سے نہ صرف میرا بلکہ اس پورے معززایوان کا استحقاق مجروح ہواہے ۔ لہذا مذکورہ استحقاق کو کمیٹی کے حوالہ کیجائے۔