Alleged propagation of concocted and baseless agenda against me?
میں آفتاب عالم آفریدی وزیر قانون و پارلیمانی امور وانسانی حقوق صوبہ خیبر پختونخوا (ٕممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PK-90 کوہاٹ) ہوں، میں آپ کی اور اس ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ کہ کچھ ماہ قبل صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے ضلع کوہاٹ میں (Plaeer Gold) کے لیئے ایریا لیز کیا جو ایک مائننگ کمپنی نے کامیاب بولی دے کر لیز حاصل کی اور اب وہ کمپنی تمام قانونی لوازمات پورے کر کے اپنا کام قانونی طریقے سے جاری کیا ہوا ہے چونکہ یہ لیز کا ایریا تقریباً میرے حلقہ میں آتا ہے تو میرے سیاسی مخالفین نے میرے خلاف ایک بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا ہوا ہے کہ اس لیز میں اور سونا نکالنے میں ملوث ہوں اور مالی فائدہ حاصل کررہا ہوں۔ اس پروپیگنڈا کو تقویت دینے اور اس کو وائرل کرنے کی غرض سے مسمی عرفان نمائندہ واینکر مشرق چینل نے میرے سیاسی مخالفین کی ایماء پر اور ان کے میل ملاپ سے اپنے ایک V-Log اور ویڈیو تجزیہ میں میرے خلاف بغیر تحقیق وثبوت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزامات عائد کئے جس میں انہوں نے کیا کہ وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کوہاٹ اس غیرقانونی ٹھیکو ںمیں ملوث ہیں یا ان کے دست راست اس میں ملوث ہیں ۔اور وزیر قانون اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور یہ بھی کیا کہ وزیر قانون کو مشیر انٹی کرپشن مصدق عباسی صاحب کی منظوری سے نوٹس سے ارسال کیا گیا اور اس معاملے میں وزیر قانون کو طلب کیا گیا ہے ۔حالانکہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ کوئی نوٹس محکمہ انٹی کرپسن سے جاری ہوا ہے اور نہ کوئی انکوائری قائم کی گئی ہے موصوف عرفان نے صحافت کے اصولوں کے خلاف میرے خلاف منفی، بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈا کو سوشل میڈیا پر تقویت دی اور اس کو پھیلایا اور بدنیتی کی بناء پر جھوٹا، ہتک آمیز اور توہین آمیز بیان دیا اور تجزیہ دیا، مذکورہ ویڈیو بیان (V-Log ) سوشل میڈیا پیج (Azaad Urdu/Twitter ) پر مورخہ 09-01-2025 کو دیا گیا۔ جس کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔ عرفان کے اس فعل سے نہ صرف میری عزت مجروح ہوئی، میری توہین ہوئی ،رسوائی اور بدنامی ہوئی میرے سیاسی کیئریر کو نقصان پہنچا بلکہ میری اور اس ایوان کی ساکھ بھی مجروح ہوئی ہے۔ اس لئے اس کے خلاف کاروائی مطلوب ہے۔ لہذا اس تحریک استحقاق کو استحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے اور ضروری قانونی کاروائی کی جائے میں تمام ثبوت اپنے دفاع میں استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کروں گا۔