کیا وزیر آبنوشی ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ حلقہ PK-92 پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے وہاں زیادہ تر آبادی درو ں اور پہاڑوں میں ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ وہاں پر خواتین زیادہ تر چشموں اور دریا ؤں سے پانی لاتی ہے جس سے خواتین کی بے پردگی اور کئی حادثات کا شکار بھی ہوتی ہے ؟
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہو ں توPK-92 میں کن کن یونین کونسلوں میں آبنوشی کی سکیمیں ہیں نیز پانی جیسی عظیم نعمت سے محروم علاقوں میں کب تک آبنوشی کی سکیموں کی رسائی ممکن بنائی جائی گی تفصیل فراہم کی جائے ۔