Information about the officers using official vehicles and the total number available / unused vehicles Peshawar
Question #:
3843
Motion Date:
Status:
Replied
Related Department:
Question Document:
Question Contents
کیا وزیر محکمہ زراعت ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ محکمہ زراعت پشاور ڈویژن میں شامل اضلاع کے دفاتر میں تعینات افسران کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں؟
(ب) آیا یہ درست ہے کہ مذکورہ دفاتر میں بطورناکارہ،خراب اور ناقابل استعمال اسکریپ سرکاری گاڑیاں/ٹرک ومشینریاں عرصہ دراز سے موجود ہیں؟
(ج) اگر(ا ) و (ب )کے جوابات اثبات میں ہوں تو:۔
(i)محکمہ زراعت پشاور ڈویژن میں شامل اضلاع کے نام اور ان دفاتر میں تعینات آفسران کو فراہم کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تعداد،آفیسر کا نام، عہدہ، گریڈ، گاڑی کا نام، ماڈل، نمبرکے تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii)مذکورہ دفاتر میں عرصہ دراز سے ناکارہ،خراب اور ناقابل استعمال اسکریپ سرکاری گاڑیایوں؍ٹرک ومشینریوں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔ نیز عرصہ خرابی، خرابی کی نوعیت ولاگت مرمت کی تفصیل فراہم کی جائے۔