کیا وزیر انتظامیہ ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بعض اہم اور ضروری دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتی ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ ہمارا صوبہ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اورغیر ضروری مالی اخراجات کا متحمل نہیں ہو سکتا ؟
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو جون 2013سے اب تک مذکورہ ہیلی کاپٹر کتنے دوروں میں استعمال ہوا اور کہاں کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوا نیز مزکورہ دوروں پر کتنا خرچہ ہوا ہے تفصیل فراہم کی جائے