Merger of Forest Department and Wildlife Department
Question #:
2026
Motion Date:
Status:
Laid
Movers:
Related Department:
Question Document:
Question Contents
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ
(الف) آیا یہ درست ہے کہ محکمہ جنگلات میں محکمہ جنگلی حیات کا انضمام ہورہا ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ محکمہ جنگلی حیات اس سے پہلے بھی محکمہ جنگلات کا حصہ تھا؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ کافی تگ و دو کے بعد محکمہ جنگلی حیات کو بنایا گیا تھا؟ جس سے جنگلی حیات اور اس کے ساکن پر مثبت اثرات مرتب ہوئے؟
(د) اگر (ا) تا (ج) کے جوابات اثبات میں ہوں تو
(ا) مجوزہ انضمام کن بنیادوں پر ہوگا؟ اس کی تکنیکی سٹڈی کیا ہے؟
(اا) محکمہ جنگلی حیات کو محکمہ جنگلات میں کیوں ضم کیا جارہا ہے؟آیا اس انضمام سے جنگلی حیات کو نقصان نہیں پہنچے گا؟
(ااا) آیا اس انضمام سے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی ؟ مکمل تفصیل بمعہ معاشی، تکنیکی و دیگر فوائد فراہم کئے جائیں