Illegal cutting of wood and consequent legal procedures
Question #:
305
Motion Date:
Status:
Replied
Movers:
Related Department:
Question Document:
Question Contents
کیا وزیر جنگلات ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ مالکان جنگلات جو غیر قانونی کٹائی کرتے ہیں ان کے خلاف پرچے کاٹے جاتے ہیں اور اُن سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ جرمانے سے تقریباً 25 سے 30 فیصد قومی خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں اور 70سے 75 فیصد وصول کنندہ اور دوسرے افراد کی جیب میں چلے جاتے ہیں ؟
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو سال 17-2016اور 18-2017 میں سب ڈویژن شرینگل اور سب ڈویژن دیر میں کتنے پرچے کاٹے گئے کتنا جرمانہ وصول کیاگیا اور کتنی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی اور باقی ماندہ کتنی رقم دیگر افراد کو دی گئی تفصیل فراہم کی جائے ۔