کیا وزیرصحت ارشاد فرمائیں گے کہ
(الف) آیا یہ درست ہے کہ صوبائی حلقہ پی کے 71 میں واقع سول ڈسپنسری سلمان خیل میں ایل ایچ ڈبلیو کی مختلف آسامیاں خالی ہیں؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو محکمہ مذکورہ ڈسپنسری میں خالی آسامیوں کو کب تک پُرکرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟اسکی تفصیل فراہم کی جائے۔