Provision of lists of government's officials nominated for or applied for govt's residences
کیا وزیر انتظامیہ ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ خیبر پختونخوا کوارٹر الاٹمنٹ رولز 2018 کے شیڈول II کے تحت مختلف گریڈز کے سرکاری اہلکاروں کیلئے مختلف کالونیاں اور مکانات مختص کیئے گیئے ہیں مذکورہ قواعد کے قاعدہ 9 کے تحت ہر کیٹگری کے درخواست گنندگان کیلئے علیحدہ علیحدہ ویٹنگ لسٹ مرتب کرنا سٹیٹ آفس کی ذمہ داری ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کا لسٹ علیحدہ اور گریڈ 17 سے اوپر کالسٹ علیحدہ علیحدہ مرتب کیا جاتا ہے کیونکہ گریڈ 1 سے 16کے اہلکار گریڈ 17 یا اوپر کے افسران کیلئے مقرر کردہ کالونیوں یا گھروں میں رہائش حقدار نہیں ہوتے ؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ قواعد کے مطابق سن کوٹہ کیلئے بھی گریڈ ایک سے 16 اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ ویٹنگ لسٹ مرتب کی جاتی ہے ؟
(د) اگر(ا)تا(ج)کے جوابات اثبات میں ہو ں تو مذکورہ لسٹوں کی کاپی مہیا کی جائے اگر نہیں توو جوہات بتائی جائے