Discrepancies in Siri to Thal Road in Dir Bala approved in ADP 2009-10
کیا وزیر مواصلات وتعمیرات ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ سال 10-2009 کی اے ڈی پی مٰيں دیر بالا سری تا تھل کہراٹ روڈ منظور ہوا تھا جس کا سال12-2011 میں سی اینڈ ڈبلیو آفس دیر بالا میں ٹینڈرز بھی ہوئے تھے اور مذکورہ روڈ کاBlack Topping / Plant Premix منظور ہو کر کام شروع کیا گیا تھا؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ روڈ کليے Black Topping منظور ہوا تھا مگر ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے Black Topping سے سیمنٹ یعنی پی سی سی روڈ میں تبدیل کر دیا گیا جس سے ڈبل ٹریفک کا گزر نا مشکل ہو گیا ؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ روڈ پر ڈبل ٹریفک جاری رکھنے کیلئے عوام کے تعاون سے سائیڈز پر مٹی ڈال کر ڈبل ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے اوروہ تقریباً خراب ہو چکا ہے ؟
(د) اگر (ا)تا (ج)کے جوابات اثبات میں ہوں تو حکومت ذمہ دار اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تفصيل فراہم کئ جاے۔