Visa issues for Pak-Citizens in Saudi Arabia
ہر گاہ کہ Covid-19 ایک عالمگیر وباء ہے اور دنیا کے تمام آزاد ممالک کی حکومتی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے علاقائی اور اندرونی حالات کے پیش نظر اس وباء سے اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے مناسب حکمت عملی بنائیں۔
مملکت سعودی عرب ایک عام برادر انہ اسلامی ملک کے علاوہ ان کے ساتھ ہمارا ایک بنیادی دینی تعلق ہے جو کہ حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے دوسری طرف ہمارے زیادہ تر پاکستانی بالخصوص ملاکنڈ ڈ ویژن کےلوگوں کا مملکت سعودی عرب کے معیشت پر بہت بڑا انحصار بھی ہے ہمارے لاکھوں پاکستانی بھائی وہاں پر روزگار کرکے اپنے بچوں اور اہل و عیال کے لئے روزی کماتے ہیں۔
وبائی مرض کی وجہ سے سعودی عرب جانےمیں ہمارے دوسرے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستانیوں کو بہت زیادہ مشکلات ہیں۔اور وہاں نہیں جاسکتے جبکہ کسی کےویزے ختم ہورہےہیں۔تو کسی کےاقاموٕں کی معیاد ختم ہورہی ہے۔اور وہ تمام لوگ بہت پریشان ہیں۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہےکہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ وزات خارجہ کےتحت مملکت سعودی عرب کے مجاز حکام کے سامنے ہمارے اورسیز پاکستانیوں کے یہ بنیادی مسائل اُ ن کے سامنے رکھیں اور ان کو حل کرکے ان کی پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔