To include thelisemia in Sehat Card
اس وقت ملک بھر میں تھیلسیمیاءکے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس مرض میں مبتلا بچوں کی جسم میں خون پیدا کرنے کی صلاحیت کمزور یا شدید متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر مریض کو اس کی ضرورت کے مطابق ہفتہ دو ہفتے یا مہینہ بعد بلڈٹرانفیوژن سمیت دیگر علاج کی اشد ضرورت ہوتی ہے یہ ایک مہنگا اورتکلیف دہ علاج ہے جبکہ اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ حال ہی میں صوبائی حکومت صوبے کے ہر فرد مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے صحت انصاف کا رڈ کا اجراء کیا ہے جس کے تحت مریضوں کو علاج معالجہ کے مد میں دس لاکھ روپے تک کی سہولت حاصل ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے صحت انصاف کارڈ میں تھیلسیمیاء کا علاج شامل نہیں ہے ۔
لہٰذا یہ ایوان قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تھیلسیمیاء کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کا مکمل علاج بھی صحت انصاف کارڈ شامل کیا جائے تا کہ صوبے بھر میں تھیلسیمیا ء کے مرض میں مبتلا ہزاروں بچوں اور ان کے والدین کو علاج معالجہ کے سلسلے میں ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔