Poor plight of the labors in the foreign countries
یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے ہر گاہ کہ لاکھوں پاکستانی روزگار کے حصول کےلئے بیرون ممالک میں خدمات انجام دے رہے ۔ میں ان ٕمیں برادر اسلامی ملک سعودی عرب بھی شامل ہے جہاں خدمت کو عبادت سمجھ کر پاکستانی اپنا خون پسینہ بہا کر خدمات انجام دیتے ہیں۔
لیکن وہاں مقیم پاکستانیوں کو اقامہ کی فیسوں میں زیادتی ، اقاموں کے ختم ہونے پر بھاری جرمانوںاور سالوں سے معمولی نوعیت کے کیسز میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنا شامل ہیں کچھ دنوں میں سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ہم ان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور پاکستان میں ان کی قیام کو پاکستان کی خوش قسمتی سمجھتے ہیں اور سعودی ولی عہد کے دورے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستا نیوٕ ں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
لہٰذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران ان کو سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی درخواست کی جائے تاکہ وہاں جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا ئی مل سکے اور اقامہ کی فیسوں میں رعایت اور دیگر درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ختم ہونے اقاموں کےافراد کو جرمانہ معاف کیا جائے تاکہ وہ باآسانی اپنے ملک واپس آسکیں۔