Condemning Indian atrocities in kashmir
بھارت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور مہم جوئی کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ اور یہ بات واضح کرتی ہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ اسمبلی واضح کرتی ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحدہے اور وطن عزیز کی عزت اور وقار کے لئے ہر شہری پاک فوج کا سپاہی ہے ۔ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔
ہم بھارتی جنگی جنون کی شدید مزمت کرتے ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور فوج کی بے مثال قربانیوں کو انتہائی قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ اسمبلی بھارت پر واضح کرنا چاہتی ہے ۔ اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا ۔تو پاکستان کے 22کروڑ عوام ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو نگے ۔
ہم سب کو وطن کا ایک ایک ذرہ پیارا ہے ۔ پاکستان کےنظریاتی اساس کے تحفظ پر ملک کا بچہ بچہ کٹ مرے گا ۔ ہندو ستان اپنی لگائی ہوئی آگ میں خود جھلس جائے گا ۔ یہ اسمبلی کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھر پور مزمت کرتی ہے اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔