Foreign office to provide legal aid to the pakistani citizens stuck in Egypt

Resolution #
1219
Motion Date
Type
Federal
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

ہر گاہ کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ منشیات کا استعمال اور اس کی سمگلنگ عالمی سطع پر ایک ناپسندید ہ قبیح اور غیر قانونی کا روبارہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں کسی بھی سطح پر ملوث تمام انسانیت دشمن عناصر کو سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت ہے لیکن جناب اسپیکر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس کاروبارسے وابسط تمام لوگ عالمی سطح پر اتنا اثر ورسوخ رکھتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی ان کو قانون کے شکنجے میں لانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ میں آپ کی وساطت سے اس معززایوان کے سامنے اسی نوعیت کا ایک مسئلہ پیش کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ فائیوریورشیپنگ کمپنی کا جہاز MV,MELIK.2بند عباس پورٹ ایران سے مارچ 2019کو مصر کے لئے روانہ ہوا اس جہاز پر چھ پاکستانی بھی سوار ہوئے جن میں سے دو کا  تعلق میرے حلقہ نیابت سے ہے (۱) ظہور احمد ولد خونہ گل سکنہ کبل سوات  (۲)صدام حسین ولد خائستہ باچا سکنہ دیولئی کبل سوات

    مذکورہ بالا جہاز کے سامان میں سے دو ٹن منشیات بھی مصر کے حکام نے پکڑے ہیں اور پھر ان تمام لوگوں پر عدالت میں کیس چلایا گیا اور 5جولائی 2021کوان تمام لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔ سزاکے خلاف اپیل ساٹھ دنوں میں داخل کر سکتے ہیں ۔

 یہ ایک عدالتی کاروائی ہے اور اس ملک کے مروجہ قانون کے مطابق شائد یہی سزا ہو گی لیکن اگر  اس سز ا پر عمل درآمد ہو تو یہ ایک انتہائی نا انصافی اور ظلم کی بات ہو گی کیونکہ درجہ بالا دونوں افراد نے نہایت کسمپرسی کے حالت میں قرض لیکر جہاز پر جانے کے لئے کا غذات بنوائے ۔

          لہذا یہ ناممکن ہے کہ یہ لوگ ٹنوں کے مقدار میں منشیات خرید سکے ۔اس کے علاوہ تمام پاکستانی فروری 2019میں ایران گئے اور کچھ دن شیپنگ ایجنٹ کے ریسٹ  ہاؤس میں رہنے کے بعد جہاز پر سوار ہوئے ۔

          لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت (وزارت خارجہ ) سے سفارش کریں کہ مذکورہ افراد کو بھر پور قانونی امداد فراہم کی جائے اور اعلی ٰ  حکومتی  سطح پر ان منشیات کے اصلی مالکان کا تعین کیا جائے اور اُن لوگوں کو قرار واقعی سزادی جائے۔