بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں ہو سکتی اس لئے اسے جمہوریت کی بنیادی اکائی مانا جاتا ہے ۔کسی بھی جمہوریت ملک میں بلدیاتی اداروںکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اختیار ات کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔اب چونکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔لہذا بلدیاتی اداروں کے اس نئے ڈھانچے کی کامیابی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کی مناسب نمائندگی ناگزیر ہے ۔
لہذا صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بلدیاتی نظام کے تحت بننے والے ولیج ،نیبر ہڈ اور تحصیل کو نسلز کے اجلاسوں میں خواتین ممبران کی موجودگی کو لازمی قراردیا جائے اور خاتون ممبر کی حاضری کے بغیر کسی بھی کونسل کا اجلاس منعقد نہ کیا جائے۔