Consideration of appointment date for promotion of Class-IV to Junior Clerk rather than FA/FSc completion date.
حسب سابق سروس رولز اور اُصولوں کے مطابق سنیارٹی ہمیشہ تقرری کی تاریخ سے شمار کی جاتی ہے۔ اسے ایف اے/ایف ایس سی کی اصولی تاریخ سے مشروط کرنے سے سینئر ملازمین نقصان میں رہتے ہیں کیونکہ کم سروس والے ملازمین جو پہلے تعلیمی قابلیت حاصل کر چکے ہیں۔وہ زیادہ تجربہ رکھنے والے ملازمین سے پہلے ترقی پا جاتے ہیں جو کہ اصول میرٹ سنیارٹی اور انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔
لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے پر زور سفارش کرتی ہے کہ 2019 کے سروس رولز کے تحت کلاس فور ملازمین جو ایف اے /ایف ایس سی پاس کرنے کے بعد جو نئیر کلرک عہدے کے لئے اہل ہوتے ہیں ان کی سنیارٹی کا تعین ایف اے /ایف ایس سی پاس کرنے کی تاریخ کے بجائے تقرری کی تاریخ سے ہونا چاہیے جیسا کہ محکمہ ایجو کیشن کے تمام کیڈرزملازمین کی پروموشن سنیارٹی کی بنیاد پر کی جاتی ہے جو کہ date of appointment ہوتی ہے۔