To rename the Upper Swat Development Authority to Swat Development Authority to increase its jurisdiction.

Resolution #
141
Motion Date
Type
Provincial
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Resolution Document
Resolution Contents

میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم اور فوری حل طلب مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں اس وقت محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے جو سوات میں سیاحت کے فروغ اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ تاہم اس نام سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ادارے کا دائرہ کار صرف سوات کے بالائی علاقوں ،یعنی تحصیل بحرین ،تحصیل مٹہ تحصیل حوازہ خیلہ   اور تحصیل چار باغ   تک محدود ہے ۔جبکہ حقیقت میں سوات کے دیگر تحصیلوں ،جیسے تحصیل بابوزئی ،تحصیل بریکوٹ اور تحصیل کبل میں بھی کئی  سیاحتی مقامات موجود ہیں جو اس آتھارٹی کے محدود نام کی وجہ سے نظر انداز  ہو رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں ۔

     لہذا یہ معزز ایوان سفارش کرتا ہے کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ آتھارٹی کا نام تبدیل کرکے سوات ڈویلپمنٹ آتھارٹی رکھا جائے ۔ اس تبدیلی سے نہ صرف ادارے کے دائرہ کار کو پورے ضلع سوات تک پھیلا یا جاسکے گا ۔ بلکہ سوات کے تمام سیاحتی مقامات کی ترقی کو یقینی بنایا   جا سکے گا ۔ اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے ان مقامات تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی ۔ جو علاقے کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا