Urging the Government to release the salaries of contract employees of Zakat and Ushr Department.
سپیکر صاحب آپ کی توجہ ایک اہم خاص ایشو کی طرف مبزول کرانا چاہتاہوں ۔
محکمہ زکواةوعشر خیبرپختونخواہ کے کنٹریکٹ ڈیلی ویجز ملازمین اپنی خدمات بڑی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں اور محکمہ میں ان ملازمین کا بڑی اہم رول ہوتاہے ۔محکمہ زکواة و عشر کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز سینکڑوں ملازمین اس شدید مہنگائی کے دور میں بھی گزشتہ 13 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان ملازمین کے کچن بہت مشکل سے چلتے ہیں اور یہ ملازمین دوکانداروں کے بھی مقروض ہوچکے ہیں۔ اس میں ایسے کنٹریکٹ اور دیلی ویجز ملازمین بھی ہے جو گزشتہ 15 سال سے زائد عرصہ سے کام کررہےہیں لیکن تاحال مستقل نہیں ہوئے جبکہ ان ملازمین کی عمر اب دوسری نوکری کے لئے بھی اہل نہیں ہے۔مذکورہ ملازمین سے کئی بار اپنے محکمہ نے تصدیق شدہ تعلیمی کوائف اور دیگر ضروری ڈاکمنٹس اکھٹے کئے اور ان کے ساتھ بار بار مستقل کرنے کے وعدےبھی کئے جا چکےہیں لیکن تاحال معاملہ وہی جوں کا توں پڑا ہو اہے۔
حکومت سے گزارش ہے کہ محکمہ زکواة و عشر کے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین کو گزشتہ تمام مہینوں کی تنخواہیں ریلیز کئے جائیں جبکہ ان مستقل کرنےکےلئے باضابطہ طور پر رولنگ دی جائےتاکہ متعلقہ محکمہ اس پر جلد عمل درآمد شروع کرسکے۔