Ensuring the payment of regular installment under NHP and other arears
آئین کے دفعہ (2) 160کے مطابق بجلی کا خالص منافع صوبوں کا حق ہے یہ از چند دفعات میں ہے جس میں وضاحتی Proviso شامل کی گئی ہے۔لیکن آئین کے اس واضح دفعہ کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس حق سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے 2016ء میں صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کا معاہدہ ہوا ۔جس میں بقایاجات کی ادائیگی کا شیڈول مقررکیا گیا ۔اور NHP کو Uncap کیا گیا ہے یہ ایک عبوری حل تھا۔
KCM جو کے کابینہ ،سپریم کورٹ اور CCI سے اسکی توثیق کی گئی ہے اس کے مطابق اس معاہدے میں حل کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ان پرعمل نہیں کیا گیا ہے۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے سفارش کرے
1۔ کہ خیبر پختونخوا کو این ایچ پی میں ریگولر انسٹالمنٹ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور جو بقایاجات ہے وہ فوراً ادا کی جائے۔
2۔ KCM کے مطابق حساب کتاب کرکے سالانہ منافع کی ادائیگی یقینی بنائے۔
3۔ اور KCM کے مطابق گزشتہ سالوں کے بقایاجات بھی ادا کی جائے۔