Redressing the damages caused by recent heavy rainfall and flooding
یہ اسمبلی متفقہ طور پر صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع مانسہرہ کے بڑے حصے کو شدید نقصانات پہنچے ہیں ۔ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع مانسہرہ میں تمام فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ جس سے ضلع مانسہرہ کے عام عوام اور خاص کر زمیندار / کاشت کار طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ان طوفانی اور تباہ کن بارشوں سے کئی ایک مکانات دوکانات و دیگر عمارات اور املاک کو کھلی یا جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ضلعی انتظامیہ ان نقصانات کی تخمینہ لگانے میں مصروف عمل ہے جس کی تکمیل کے لئے خاصا وقت درکار ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے قدرتی آفات میں متاثر ہ علاقوں کو حکومتی امداد و تعاون نقصانات کے ازالے کے لئے بروقت فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔تاہم ماضی میں ایسے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومتی امداد مہینوں اور بعض اوقات سالوں کی شدید اور طویل انتظار کے بعد کہی جا کر عام عوام تک رسائی پالیتی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تباہ کن بارشوں اور ژالہ باری کی جملہ نقصانات کے ازالے کے لئے صوبائی حکومت فوری طور پر تمام متاثر ین کو فی الفور مناسب اور وافر نقصانات کے ازالے کے لئے حکومتی واجبات میں چھوٹ دینے کے ساتھ ساتھ مناسب مالی معاونت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔